اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان سے لاحق تحفظات امریکا کو شامل کرنے کے بجائے باہمی طور پر حل کیے جائیں گے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا-افغان مشترکہ اعلامیے کے تناظر میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ کے افغانستان سے فوجی انخلا کے ارادے کے پیش نظر کہا کہ انہیں پاکستان سے براہ راست مذاکرات کرنے چاہیئے، امریکا انخلا کی منصوبہ بندی کررہا ہے جبکہ ہم ہمیشہ پڑوسی رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ’اگر مجھے افغانستان سے کوئی مسئلہ ہوا تو میں
واشنگٹن سے کردار ادا کرنے کے لیے نہیں کہوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ اعتماد کی کمی موجود ہے اور پاکستان نے اعتماد کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا کی طرف دیکھنے کے بجائے ایک ادارہ جاتی میکانزم موجود ہے جس کے ذریعے افغانستان ’کوئی بھی مسئلہ‘ اٹھاسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والے امریکا- طالبان کبھی نہ ہوتا اگر پاکستان ہر کسی کو اس بات پر قائل نہ کرتا کہ افغانستان میں 18 سال سے جاری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔