لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت اسحاق ڈار کو تولا نہیں سکی، نوازشریف کو کیسے برطانیہ سے لائیگی؟۔ پی ٹی آئی میں بھی بہت ٹھگ ہیں لیکن نام نہیں بتائونگا۔روزنامہ 92 میںشائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بار ے میں نئی اصطلاح میں نے بنائی ہے کہ چھوکروں کی حکومت ہے ، انہیں کاروبار حکومت کا خاک پتہ نہیں ۔ایک خیال ہے کہ پیسے دیکرنوازشریف کی جعلی رپورٹس بنائی گئیں، ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف ڈپریشن کے مریض تھے ،
جب ڈپریشن ہوتاہےتو ادویات بھی اثر نہیں کرتیں۔نوازشریف کا ڈپریشن ٹھیک ہوا تو صحت بھی ٹھیک ہوگئی۔ ایک اور مسئلہ ہے کہ نوازشریف نے جائیداد بھی تقسیم کرنی ہے ، مریم نے انکی تیمارداری کیلئے نہیں بلکہ جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے لندن جانا ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں کمرشل سٹی منصوبہ کے بارے میں کہا کہ پاکستانی جائیداد اورچیزیں خریدنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اس کام کیلئے انکے پاس بہت پیسہ ہے ۔ نئے شہربسانے میں ماحولیات کا خیال رکھاجائے اورغریبوں کو گھر دیئے جائیں۔