تفتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تفتان قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے زائرین احتجاج کرتے ہوئے سینٹر سے باہر نکل آئے۔ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے حکام کا کہناہے کہ سکریننگ مکمل ہونے تک نہیں بھیج سکتے۔ زائرین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں ماسک، کمبل اور علاج کی کوئی ضرورت نہیں، ہمیں قرنطینہ سے نکال کر گھروں کو
بھیجا جائے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا موقف ہے کہ پاکستان ہاؤس قرنطینہ سینٹر میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد زائرین واپس قرنطینہ سینٹر منتقل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاؤس قرنطینہ میں قیام پذیر 2300 زائرین میں کھانا تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان زائرین کو سات یوم تک قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔