پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عمرانی حکومت نے ڈیڑھ سال میں 11 ہزار ارب کا قرضہ لیا، کوئی ایک منصوبہ بھی نہ بنا سکے، رانا ثناء اللہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چیلنج بھی دے دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نے ڈیڑھ سال میں 11 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا اور کوئی ایک بھی منصوبہ نہ بنا سکے، مڈ ٹرم الیکشن جمہوری اورآئینی ہے اس لئے عوام کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس پر متفق ہیں۔ قائد نواز شریف کو ڈیپورٹ کرنے کا بیان توہین عدالت ہے، میں چیلنج کرتا ہوں اب حکومت خط لکھ کر دکھائے،

نوازشریف عدالتی اجازت کے بعد ہی بیرون ملک گئے تھے اور میں ان حکمرانوں کو وارننگ بھی دیتا ہوں کہ میاں نواز شریف کے خلاف گھٹیا بیانات دینے والوں کو اسی زبان میں جواب ملے گا۔ فروس عاشق اعوان اور حکومت کو کہتا ہوں وہ اپنے اس بیان پر یو ٹرن نہ لیں، انہیں شرم نہیں آتی جو ہسپتال اور موٹروے نواز شریف نے بنائیں ان پر یہ اپنی تختیاں لگا رہے ہیں، پوری قوم نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے 30 لاکھ افراد کو بے روز گار کر دیا ہے۔ انڈسٹریز بند اورکاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر طلال بدر چوہدری‘میاں عبدالمنان‘ایم این ایز نورالحسن تنویر‘علی گوہر بلوچ‘ ایم پی ایز رانا علی عباس‘ فقیر حسین ڈوگر، شیخ اعجاز احمد، رانا شعیب ادریس‘ الیاس انصاری‘ آزاد علی تبسم‘ مہر حامد رشید‘ قاسم فاروق، صوبائی صدر کاشف نواز رندھاوا سمیت یوتھ ونگ کے عہدیداران و اراکین اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان میاں محمد نوا ز شریف کے سپاہی ہیں۔ صدر یوتھ ونگ کی قیادت میں صوبے بھر میں ریکارڈ تنظیم سازی کی جائے گی۔ آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ کے نوجوان شیروں کا کردار ادا کریں گے۔

تمام نوجوان کا فرض ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں نوجوانوں کے جوش و جذبے نے مسلم لیگ میں مزید تحریک پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے نوجوانوں اور عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے کرنے والوں نے نوجونواں کو تیزی سے بے روز گار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انڈسٹریز اور کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں۔ ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیں بھر لیں۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اے ٹی ایمز کیخلاف کارروائی کیوں نہیں۔ احتساب صرف اپوزیشن کا ہی کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے ذریعے قائد میاں نواز شریف کو حکومت سے نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک بحرانوں کی زد میں نہ ہوتا، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج عمرانی ٹولے نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…