جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

تعطیلات کے باوجود کھولے گئے سکولوں کے مالکان کو سخت سزا سنا دی گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ گورنمنٹ کی جانب سے 16 مارچ تک تمام اسکول بند رکھنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولز کیخلاف ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رفیعہ جاوید نے

انسپکشن ٹیم کے ہمراہ لیاری، کورنگی، گلشن حدید، لانڈھی، جیکب لائن سمیت مختلف علاقوں کے اسکولوں کا دورہ کیا اور کھولے جانے والے تمام اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے ان تمام اسکولوں کے خلاف کارروائی کے لیے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو بھی سفارش کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان تمام اسکولوں کے سربراہاں کو آج ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے اور اسکولوں کی رجسٹریشن کی منسوخ اور سیل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خدشیکے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے 16 مارچ تک تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…