لاہور(این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لٹر کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار ادا د کے متن میں کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔متعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔جس کے حساب سے
پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 23 روپے تک کمی ہونی چاہیے۔ مگر عوام دشمن حکومت نے تیل کی قیمتوں میں صرف 5 روپے سے 7 روپے کمی کی ہے۔حالانکہ حکومت دعوی کرتی ہے کہ پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے حساب سے قیمتوں میں کمی بیشی کی جاتی ہے۔مگر جب بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا۔حکومت کے اس اقدام کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ہر قسم کا ریلیف دینے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتا ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے۔تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سوکھ کا سانس نصیب ہو۔