عمران نیازی کو جتنی مرضی تکلیف ہو، نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ن لیگ کادو ٹوک اعلان

2  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چور حکومت کے چور اور جھوٹے وزیر ایک دوسرے کو چور، جھوٹا اور فراڈ قرار دے رہے ہیں ،یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کے لوگ اپنی ہی حکومت کو چور اور فراڈ قرار دے رہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جس حکومت کا وزیراعظم چور ، ڈاکو اور کرپٹ ہو اْس کو اْس کے کرائے

جے ترجمان جھوٹا اور فراڈ ہی کہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے فردوس باجی کو جھوٹی قرار دے دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے، فنکار اور جعلساز ہیں ،فردوس باجی جیلوں میں انہیں بند کرائیں جنہوں نے عوام کے پیسے سے خریدی گئی بسیں چوری کیں ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا، چینی، گندم، دوائی چور وزیروں کو جیلوں میں ڈالیں ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کے بقول بجلی گیس کے بلوں میں ڈاکہ ڈالا گیا، اپنے اْن وزیروں کو کب جیل میں ڈالیں گے؟۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی کی طبیعت اس وقت سے خراب ہے جب سے مسلم لیگ (ن) کا دروازہ ان پر بند ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کے بجائے معیشت، ملک وقوم کی صحت پر توجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف قانونی حکم پر، قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک علاج کے لئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ قانون اور عدالت کے حکم کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے، تمام رپورٹس طے شدہ طریقے کے مطابق جمع کرائی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو جتنی مرضی تکلیف ہو، نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،انشاء اللہ صحت مند ہونے پر نوازشریف عوام میں واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جیل میں انہیں ہونا چاہئے جنہوں نے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے اربوں لے کر ملک کی معیشت ، کاروبار اور روزگار تباہ کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو جیل میں ہونا چاہئے جوفارن فنڈنگ کیس سے مفرور ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…