جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

لڑاکا طیاروں نے پی آئی اے کے جہاز کو گھیر ے میں لیا قومی ایئر لائن کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا ، لڑکا طیاروں نے گھیرے میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئے اے کا جہاز بوئنگ 777لندن سے اسلام آباد آ رہا تھا کہ جہاز 50منٹ تک ریڈار سے غائب رہا ۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز بوئنگ 777بڑی تباہی سے بچ گیا ، عالمی ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے

سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو پہلے پی آئی اے کے جہاز بوئنگ 777 کا جاپان کی فضائی حدود میں ریڈیو کنکشن ختم ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جہاز کسی غیر ملک کی سرحد میں داخل ہوتا ہے تو ان کو اس کی فریکوینسی بتائی جاتی ہےتاکہ پائلٹ رابطہ قائم کیا جا سکے۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا جہاز رابطہ ختم ہونے کے بعد جاپانی لڑاکا طیاروں نے فضاءمیں اڑان بھرے اور صورتحال کو خطرناک سمجھتے ہوئے اپنے دفاع میں تمام ضروری اقدام کیے۔ جاپانی لڑاکا طیاروں نے پی آئی اے کے جہاز کو گھیرے میں لیا لیکن اسے نشانہ نہیں بنایا ۔ پی آئی اے جہا ز ہنگری کی سرحدی حدود میں داخل ہوا تو ہنگری ایئر فورس پہلے ہی الرٹ ہوگئی تھی ۔ ہنگری ایئر فورس نے بھی پی آئی اے کے جہاز سے رابطہ نہ ہونے پر دو لڑاکا طیاروں کو اڑانے بھرنے کی اجازت دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہنگری کے لڑاکا طیارہ اگر صورتحال کو سنگین سمجھ لیتے تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…