اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی ایم کے کارکنوں نے خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں منعقدہ جلسے میں قومی پرچم لہراتے ”پاکستان زندہ آباد “کے نعرے لگانے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی قومی پرچم کی بے حرمتی بھی کی۔ اسی حوالے سے معروف تجزیہ نگار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے ایکٹو ہونے اور پرچم نذر آتش کرنے کے پیچھے بھارت اور این ڈی ایس ہیں کیونکہ ان کو امریکا افغان طالبان امن معاہدہ کسی صورت قبول نہیں۔چونکہ پاکستان نے
افغان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ رول پاکستان دشمنوں کو قبول نہیں ان کی فنڈنگ پر پی ٹی ایم جیسی جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں۔جب کہ معروف تجزیہ نگار زیڈ آئی فرض نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ کا بدلہ پاکستان سے لینے کے لیے پی ٹی ایم کو متحرک کیا گیا کیونکہ بھارت دنیا کو بتانا چاہتا پے کہ پاکستان میں کس طرح سے علیحدگی پسند متحرک ہیں۔وہ یہ سب کر کے اپنی علیحدگی کی تحریکیوں اور جو کچھ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے،اس سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔