نیویارک (آن لائن) امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی منظوری کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن PIA ایک بار پھر امریکہ کے لئے پروازوں کا آغاز کررہی ہے – وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے ڈھائی سال بعد پی آئی اے منقطع پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔
پی آئی اے اسلام آباد سے نیویارک کے لئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کا اعلان ایئرلائن کے موسم گرما کے شیڈول میں کر دیا گیا ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ عنقریب کردیا جائیگا توقع ہے کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کا آغاز رمضان مبارک میں کیا جائیگا ۔ابتدائی طور پر اسلام آباد سے منگل اور ہفتہ کے روز بوئنگ 777 کی براہ راست پرواز روانہ ہوا کریگی مزید جدید طیاروں کے حصول کے بعد پروازوں کی تعداد بڑھا دی جائیگی، غالب امکان ہے کہ لاہور اور کراچی سے بھی براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا جس کے لئے ہوم لینڈ سیکورٹی سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، یاد رہے 55سال تک سات سمندر پار تک فضاؤں میں قومی پرچم کی علمبردار پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اکتوبر 2017 میں کیا تھا ،تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرینگے اور قومی ائیر لائن کی کھوئی عظمت کو بحال کرینگے ۔