اپنی جائیداد چھوڑ کر اس ملک میں آئے تو اس دستور نے ہمیں ہماری زمینیں نہیں دیں، اکرم درانی نے حیرت انگیز بات کردی

1  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر خیبر پختون خواہ اسمبلی اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ میرے اباؤ اجداد نے اس ملک کیلئے گھر بار چھوڑا اور قربانیاں دیں،اپنی جائیداد چھوڑ کر اس ملک میں آئے تو اس دستور نے ہمیں ہماری زمینیں نہیں دیں،میڈیا اور سیاستدان آزاد نہیں،مذہبی لوگ نکلیں تو دہشت گردی کے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔ اتوار کو یہاں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے اباؤ اجداد نے

اس ملک کیلئے گھر بار چھوڑا اور قربانیاں دیں،اپنی جائیداد چھوڑ کر اس ملک میں آئے تو اس دستور نے ہمیں ہماری زمینیں نہیں دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سوچا تھا کہ اس ملک پر آئین کی حکمرانی ہوگی،یہ وقت یکجہتی و اتفاق کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کی جمہوریت اور آئین کو ہم نے بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا آزاد نہیں،  سیاستدان بھی آزاد نہیں،مذہبی لوگ نکلیں تو دہشت گردی کے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم آزادی سے ووٹ نہیں ڈال سکتے تو کہاں ہے؟،جمہوری آئین کے تحت آزادی،رہبر کمیٹی کے گلدستہ کو بچانے کی کوشش کی،بدقسمتی کہ نہ بچاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جو نیب سے ڈرتا ہے،اسے خواتین کی طرح گھر سے ہی نہیں نکلنا چاہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب سے تو آج خواتین بھی خوفزدہ نہیں ہوتی ہیں،اس ملک و قوم کو بچانا ہے، (آج) پیر کو پشاور میں بڑا کنونشن منعقد کریں گے،قبائل کو بھی انکا مکمل حق دلوائیں گے،آج بھی ریکارڈ پر ہے کہ میں 50 ہزار ووٹ کی لیڈ سے عمران خان سے جیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے مقابلے میں ایسے شخص کو الیکشن لڑوایا گیا جسے معلوم ہی نہیں کلبھوشن ہمارے پاس ہے یا نہیں،اس شخص سے مولانا فضل الرحمن کو ہروانا بہت بڑی حماقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج تک اپنی وفاداری ہی ثابت نہ کرسکے ہیں،وزیر اعظم یہاں آکر بتائے کہ اس کے باپ نے اس ملک کی کیا خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بتائے کہ اسکا باپ ایک ایکسین تھا،حکمران ٹی وی چینلز پر بھی پابندیاں لگا رہے ہیں،کس کس چیز پر پابندیاں لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہر پابندی کو توڑ کر دیکھائیں گے،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اتنا ظلم کرو جتنا، آپ برداشت کرسکو،مولانا فضل الرحمن پر حکومت اور اسکے چلانے والے آرٹیکل 6 لگا کر دکھائے،آج کے دور میں خاموش رہنا بھی ملک کیساتھ بہت بڑی زیارتی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…