کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے معمولی کمی کو ڈرامہ قرار اور 15 روپے کمی کا مطالبہ کردیا۔وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سندھ حکومت وفاق سے پیٹرول مصنوعات میں 15 روپے کمی کا مطالبہ کرتی ہے,ملک میں پیٹرو ل مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے کوروناوائرس کے باعث عالمی منڈی
میں پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے.صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ گرنے کے حساب سے بیس روپے کمی کرنی چاہئے تھی،مگر وزیراعظم نے پیٹرول مصنوعات میں محض 5 روپیکمی کرکے قوم پربڑا احسان کیاہے,وفاقی حکومت مدینہ ریاست کا نام استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنارہی ہے.انہوں نے کہا کہ حکو مت پہلے ہی پیٹرول مصنوعات پے بے پناہ ٹیکس کی صورت میں کھربوں روپے عوام سے لوٹ رہی ہے,اب کم از کم قیمتوں میں کمی کا فائدہ تو عوام کو دے,عوام کو فقط 5 روپے کا لولی پوپ دیکراصل فائدہ لاڈ لی کابینہ نے بٹور لیا.اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق 5 روپے کی جگہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کرے, موجودہ حکومت کی یہ لْوٹ کھسْوٹ اسے جلد لے ڈْوبے گی, قوم کے ٹیکس کے پیسوں سیتیل خرید کرقوم کو ہی مہنگا دے کر کیا خدمت ہورہی ہے؟ عمران خان ملک چلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔