اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس، 13 مارچ تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اتوار کو اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کی روک تھام اور اس کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسکولوں کی تعطیلات کو بڑھا کر اسے 13 مارچ تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کیا کہ صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکول 13 مارچ تک بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سندھ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کر پیر دو مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں بلوچستان، گلگت بلتستان اور دیگر شہروں میں بھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 27 اور 28 فروری کو صوبے میں تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کرونا وائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے، جس کو مددنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔یاد رہے کہ معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک روز قبل تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں کرونا کے چار کیسز رپورٹ ہوئے، تمام مریضوں کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے وزیراعلی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی جو روزانہ کی بنیاد پر شام 7 بجے وزیراعلی ہاس میں اجلاس کرتی ہے۔سید مراد علی شاہ نے سندھ کے سرحدی علاقوں پر اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی اور ایران سے زیارت کرکے واپس آنے والے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی بھی ہدایت جاری کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…