ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئندہ الیکشن میں نواز شریف کی مقبولیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، عوام نواز شریف کو جھولیاں بھر کر ووٹ دیں گے، پیش گوئی کر دی گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے واپسی کا کہہ دیا تو حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ واپس آنے پر حکومت لندن ایئر پورٹ پر نوازشریف کو روکے گی کہ علاج مکمل کر کے واپس آئیں، مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے، واحد علاج فوری اور صاف شفاف الیکشن ہیں، عمران خان نیب قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ تقسیم کرنے والا لیڈر قرار دیدیا اور کہا کہ جج کے فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ نیب نے اگلے دن بلا لیا۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ کاش نیب کی یہ پھرتیاں آٹا، چینی مافیا کے خلاف ہوتیں، سارے مافیا وزیرِ اعظم عمران خان کی چھتری تلے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم نہ کرنے کی ذمے داری کسی حد تک ہم پر ہے، آئندہ الیکشن میں عوام نواز شریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے، خدشہ ہے کہ پاکستان پر اسٹریٹجک پروگرام پر کمپرومائز کرنے کا دباؤ ڈالا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈگ کیس میں کلین کیوں نہیں بنتے؟ واحد راستہ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے 10 سال کے روڈ میپ پر اتفاق کرنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس سال صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے، اپوزیشن کو ذمے دار ہونا چاہیے اس لیے بلاول کے بیان کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…