بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے دور میں پاکستان سرمایہ کاری مقناطیس تھا مگر آج وزیر اعظم ہاتھ میں کشکول پکڑ کر بھکاری بنا بیٹھا ہے، عمران خان نے نیب کو کیا بنا دیا ہے؟ احسن اقبال کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب کو احتساب کی جگہ مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کا ادارہ بنا دیا ہے،تاریخ میں پہلی بار چوری کرنے کے بجائے ترقیاتی کام کروانے پر جیل بھیجا جا رہا ہے مگرہم غربت کے خاتمہ کیلئے بار بار جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔

مریدکے میں متحدہ پریس کلب کے صدر اے حمید اور جنرل سیکرٹری رانا جعفراور فیروزوالہ بار کے سابق صدر رانا ہدایت ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اللہ تعالی نے ہمیں عوام کے سامنے سرخرو کیا ہے اور جھوٹے الزام لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے کندھے دہشت گردی کے باعث جنازے اٹھا کر شیل ہو چکے تھے اور عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے تھے مگر عوامی قیادت کے اقدامات سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوا۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان سرمایہ کاری مقناطیس تھا مگر آج وزیر اعظم ہاتھ میں کشکول پکڑ کر بھکاری بنا بیٹھا ہے اور عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ چودھری احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عالمی سازش کے تحت دھاندلی کرائی گئی تاکہ پاکستان کی ترقی کو تنزلی کی طرف دھکیلا جا سکے۔ پی ٹی آئی فارنگ فنڈنگ کیس اس عالمی سازش کا منبع ہے اور اس کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان کو کمزور کرنے والے سازشی بے نقاب ہوں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آج کے دور میں جنگی سازو سامان کسی ملک اور قوم کی حفاظت نہیں کر سکتا بلکہ مضبوط معیشت اس کی حفاظت کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نا اہل حکمران ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں ملکی معاملات چلانے کے لیے ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی شرط پر قرض لینا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کے بیانات نے عالمی طاقتوں کو سی پیک منصوبے کے خلاف بیانات دینے پر مجبور کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان کے لیے نہیں کسی اور کے لیے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کو آئندہ بجٹ پیش کرنے کا موقع دینے کی خواہشمند ہے تا کہ اس کا فیل شدہ پرچہ عوام کے سامنے آ سکے۔ احسن اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد میں

او آئی سی اجلاس بلا کر کشمیر میں بھارتی لاک ڈان اور بھارت میں مسلم کش اقدامات پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ سینیٹر مصدق ملک نے افغان امن معاہدے پر عمران خان کے کردار کے بارے سوال پر لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کردار کسی کا رشتہ کرانے میں کھانے کے لیے نان فراہم کرنے والے جتنا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر آئی ایم ایف کا دبا قبول نہ کرنے کے سوال پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نسبت حکومت نے پاکستان میں قیمت کم نہیں کی اس کے با وجود کریڈٹ لینے کی کوشش سفید جھوٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…