پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کب پاکستان واپس آئینگے؟ ن لیگ نے اعلان کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے ( این این آئی )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ، چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے امریکی صدر کے دورہ پر بہت تبصرے ہوچکے ،امریکی صدر کی پاکستان کیلئے تعریف سے کام نہیں چلے گا کہیں ایسا نہ ہو ہم ٹریپ ہوجائیں ،امریکی صدر اربوں کے معاہدے اورمحبت بھارت سے کرتے ہیں اورہماری صرف تعریف کرکے ہمیں استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کی

خارجہ پالیسی کو تب کامیاب سمجھتے جب امریکی صدر کشمیر اور دیگر حل طلب اہم معاملات حل کرواتے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے ، پارٹی قیادت سمجھتی ہے کہ انہیں مکمل علاج کے بعد وطن واپس آنا چاہیے ،حکومت نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کرے ۔انہوں نے کہا شہباز شریف مارچ کے آخر میں پاکستان واپس آئیں گے ،مسلم لیگ ن ہر اس تحریک کا حصہ بنے گی جس سے عوام کو حکومت سے نجات ملتی ہو۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…