پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کی مارچ میں سنٹرل پنجاب کی مصروفیت کا شیڈول جاری

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مارچ میں سنٹرل پنجاب کی مصروفیت کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد نے بتایا کہ(آج) 02 مارچ کو چئیر مین بلاول بھٹو زرداری پریس کلب لاہور میں میٹ دی پریس میں شرکت کریں گے۔03  مارچ کوسیکریٹریز اطلاعات اور سوشل میڈیا ایکٹویٹس سے ملاقاتیں کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 05 مارچ کو لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔چوہدری منظور احمد نے بتایا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری11مارچ ساہیوال ڈویژن کا دورہ ضلع اوکاڑہ سے شروع کریں گے اس سلسلہ میں ورکرز کنونشن اور ڈسٹرکٹ بار سے خطاب  کے علاوہ میڈیا سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12مارچ کو ضلع پاکپتن میں ورکر زکنونشن اوربار سے بھی خطاب کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12  مارچ کی رات ساہیوال پہنچیں گے۔ چوہدری منظور احمد کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو 13 مارچ کو ساہیوال شہر کا دورہ کریں گے اسکے علاوہ ورکرز کنونشن اور ساہیوال بار سے خطاب بھی کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اوکاڑہ آمد کے اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں اور جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی کارکنوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں اور عوامی رابطہ مہم شروع کردی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک جیالے ملک احسان نے بتایا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اوکاڑہ کو دوبارہ پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے استقبال اور پارٹی کنونشن کے سلسلہ میں ضلعی عہدیداروں کا ایک اجلاس آج شام ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن کی رہائشگاہ پر ہو گا۔‎

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…