پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سکریپ کی گئی بسوں کا معاملہ ‘ ترجمان پنجاب حکومت نے ن لیگ کے الزامات کا تفصیلی جواب دیدیا،قصہ ہی ختم

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے سکریپ کی گئی بسوں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بسیں حکومت کی نہیں بلکہ نجی کمپنی کی ملکیت تھیں، کمپنی کا حکومت کے ساتھ 8سال کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے ۔

کمپنی اپنی بسوں کو فروخت یا سکریپ کرنے کی خود ذمہ دار ہے ۔میڈیا میں آنے والی خبروں پر رد عمل میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے کمپنی کو بسیں چلانے کے لیے روٹس دئیے ہوئے تھے اور اس کیلئے کمپنی کے ساتھ 8 سال کا معاہدہ کیا گیا تھا جو مکمل ہو چکا ہے ۔سکریپ کی گئی بسیں نجی کمپنی کی ملکیت تھیں جو انہیںفروخت یا سکریپ کرنے کی خود ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ روٹس پر پنجاب حکومت ’’سپیڈو‘‘بسیں چلا رہی ہے ،پنجاب حکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں عوام کیلئے معیاری ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت 300 الیکٹرک ہائبرڈبسیں خرید رہی ہے جس سے فضائی آلودگی اور سموگ کا بھی سد باب ہوگا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے بیان داغنے کی بجائے حقیقت سے آگاہی حاصل کر لیا کریں ۔مسلم لیگ (ن) نیب سے ضرور تحقیقات کا تقاضہ کرے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ ترجمانی کے فرائض سر انجام دینے والی عظمیٰ بخاری قوم کے اربوں، کھربوں لوٹنے والی اپنی قیادت کی کرپشن کی تحقیقات بھی مطالبہ کردیتیں ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…