بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ،فوری علاج کیاہے؟احسن اقبال نے رہائی کے بعد دھماکہ خیز بیان جاری کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے جس کا واحد علاج فوری اور صاف شفاف الیکشن ہیں۔ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ جج کے فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ نیب نے اگلے دن بلا لیا، کاش نیب کی یہ پھرتیاں آٹا چینی مافیا کے خلاف بھی ہوتیں مگر سارے مافیا وزیراعظم کی چھتری تلے بیٹھے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم نہ کرنے کی ذمہ داری کسی حد تک ہم پر ہے لیکن عمران خان نیب قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ تقسیم کرنے والا لیڈر ہے، عمران خان فارن فنڈگ کیس میں کلین کیوں نہیں بنتے؟(ن )لیگی رہنما نے کہاکہ خدشہ ہے پاکستان پر اسٹریٹجک پروگرام کمپرومائز کرنے کا دباؤ ڈالا جائے گا، واحد راستہ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے 10 سال کے روڈ میپ پر اتفاق کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی رائے ہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے، حکمرانی کے کورونا وائرس کا واحد علاج فوری صاف شفاف الیکشن ہے، اس سال صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے، آئندہ انتخابات میں عوام نواز شریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے۔پارٹی میں اختلاف کی افواہوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ نواز شریف بہت خود دار انسان ہیں، اگر حکومت نے ان کی صحت کے بارے کوئی بات کی تو وہ پاکستان واپس آنے کا کہہ دیں گے جس سے حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے اور پھر حکومت ہیتھرو ائیرپورٹ پر نوازشریف کو روکے گی کہ علاج مکمل کر کے واپس آئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…