لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان پیرکومستحق ذہین طلبا ء کے پہلے گروپ کواحساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس دیں گے۔کم آمدنی والے پس منظرکے حامل دولاکھ طلبا کی مدد کے لئے چارسالہ پروگرام پر 24ارب روپے خرچ ہوں گے جن میںسے نصف تعدادطالبات کی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق احساس
سکالرشپس پالیسی کے تحت دوفیصدوظائف خصوصی طلبا کو دئیے جائیں گے۔مستحق طلبا کی اعلی تعلیم تک مالی رسائی بڑھانے کے لئے ہرسال مجموعی طورپرپچاس ہزار وظائف دئیے جائیں گے۔میرٹ کی بنیاد پردیئے جانے والے اِن وظائف میں ٹیوشن فیس اورضروریات زندگی کے اخراجات بھی شامل ہوں گے۔