ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں امن کا کریڈٹ عمران خان کے نام! وزیر اعظم پاکستان کو نوبل انعام سے نوازنے کا مطالبہ سامنے آگیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افغان امن معاہدہ میں تاریخی کردار پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خطے میں واحد سیاسی لیڈر ہیں جو مسلسل جنگ کی مخالفت کر تے رہے ہیں وہ ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقد ارہیں۔

بھارت کے جنگی جنون کے خلاف بھی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا،پاکستانی مخلص کوششوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں19سالہ جنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جس دن امر یکہ اور انکے اتحادیوں نے افغانستان میں جنگ شروع کی عمران خان اس دن سے مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کا مطالبہ کر تے رہے ہیں آج امر یکہ اورطالبان سمیت سب نے عمران خان کے موقف کی تائید کردی ہے الحمد اللہ آج افغانستان میں جنگ کا خاتمہ اور امن کا آغاز ہو رہا ہے افغان امن کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا تاریخی اور فیصلہ کن کردار ہے اور طالبا ن امریکہ امن معاہدہ وزیر اعظم عمران خان کے اصولی موقف کی جیت بھی ہے، امن کے قیام کیلئے دنیا افواج پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کر رہی ہے دہشت گردی کے خلا ف بھر پور جنگ لڑ نیوالی افواج پاکستان پر 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے پاکستان پورے خطے میں امن کا حامی ہے کیونکہ اس سے ہی ترقی اور خوشحالی آئیگی پاکستان آج بھی امن کی بات کر رہا ہے بھارت کو بھی چاہیے وہ بندوق اور گولی سے مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کر ے اور بھارتی مسلمانوں پرمظالم کا سلسلہ بھی بند کیا جائے ورنہ بھارتی رویہ کی وجہ سے خطے میں امن کا شدید خطرات لاحق رہیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…