اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

معاہدہ امریکہ کے لئے فائدہ مند لیکن افغانستان خانہ جنگی کی طرف بڑھے گا، معاہدے کی شقوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا گیا

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹر رحمان ملک نے قطر میں دستخط کیے گئے امریکی – افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔اپنے بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ و افغان طالبان امن معاہدہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ و افغان طالبان امن معاہدہ میں جنرل قمر باجوہ کا نمایاں کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ میں کچھ شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں،

معاہدے کی شِقوں کو ستمبر تک نشر نہ کرنے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن معاہدے میں اسلامی امارات افغانستان کا لفظ شامل کرنا قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ کے دو حصے ہیں پہلاامریکہ و افغان طالبان و دوسرا افغان قیادت کا آپس میں مذاکرات کا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان معاہدہ بنیادی طور پر امریکی و اتحادی افواج کا افغانستان سے انخلا ہے، امریکی و اتحادی افواج کی انخلا سے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئیندہ الیکشن میں فائدہ ہوگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امن معاہدے سے افغانستان دو حصے میں بٹ گیاایک امارات طالبان و دوم ریاست افغانستان، افغان صدر اشرف غنی آئین کی اور امارات طالبان اسلامی نظام کے قیام کی بات کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صدر غنی انٹرا افغان بات چیت کو مایوس کریں گے کیونکہ وہ طالبان کے متعدد شرائط سے متفق نہیں ہے، معاہدہ امریکہ کے فائدے میں تو ہے مگر افغانستان برقرار خانہ جنگی کی طرف بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ امن معاہدہ تب کامیاب ہوتا اگر افغانستان کے سارے دھڑے اس عمل کا حصہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے فیصلہ کرنے کا حق صرف افغان عوام کو ہے، بطور وزیرِداخلہ افغانستان کیساتھ سارے معاملات کا حصہ رہا ہوں اور موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…