منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عوام پر خاموشی سے غیر اعلانیہ مزید 200 ارب کے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کا انکشاف، دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ عوام پر خاموشی سے غیر اعلانیہ مزید 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالاجا رہا ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،

آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں آلہ کار بن گئی ہے۔آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے۔نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے، مہنگائی،بے روزگاری اور غربت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے،پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکمران اپنی نااہلیاں اور ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں،آٹا چینی سیکنڈل میں ملوث اے ٹی ایم مشینوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی بجائے مخالفین کو انتقامی کارراوئیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سلیکٹڈ نیازی ہوش کے ناخن لیں، سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے، ملک میں گندم چینی بحران کے ذمہ دار کرداروں کو عوام کے سامنے نے نقاب کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…