لاہور ،رائے ونڈ(آن لائن) 13دینی جماعتی اتحاد’’تحفظ ختم نبوت الائنس‘‘ کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ جمعیت علما اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے) مسلم لیگ( علمائومشائخ ونگ )کے
صدر پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جے یوآئی کے رہنماعلامہ شعیب الرحمن قاسمی جے یو پی کے رہنما مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانامحمد نعیم بادشاہ تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمدحنیف حقانی مجلس احراراسلام کے رہنما مولانا محمدیوسف احرار جمعیت مشائخ پاکستان کے رہنماپیرطارق محمودنقشبندی متحدہ علماء کونسل کے صدرحافظ محمدنعمان حامداورجنرل سیکرٹری مولانا محمداسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حج فارم سے ختم نبوت حلف نکالنے پرشدیداحتجاج کیاہے اورکہاہے کہ حج فارم سے ختم نبوت کا اخراج اسلام وآئین سے سراسرغداری اوربدترین قادیانیت نوازی ہے جسے غیورمسلمان ہرگزہرگزبرداشت نہیں کرینگے ،دینی رہنمائوںنے کہاکہ حکومت میںموجودیہودی وقادیانی لابی آئے روزاسلام وپاکستان کیخلاف سازشوں کے نت نئے جال بنتی رہتی ہے اوروہ وطن عزیزپاکستان کو کسی نئے بحران کاشکارکرناچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈحکومت ہوش کے ناخن لے بصورت دیگرقادیانیت نوازی عمران نیازی حکومت کولے ڈوبے گی، وزارت مذہبی امور فوری طورپرحج فارم میںختم نبوت کاحلف شامل کرکے ختم نبوت کے بغیرشائع کردہ سابقہ حج فارم فوری منسوخ کرے ورنہ حالات کی تمام ترذمہ داری یہودی وقادیانی ایجنٹوںپرہی عائدہوگی۔
دریں اثنا مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے حج فارم پر سے ختم نبوتؐکا کالم ختم کرنے پر تحریک التواء جمع کرادی ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں سپیکر کے نام دی جانے والی تحریر میں کہا کہ حکومت کی یہ مذموم کوشش پاکستان کے 22کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب پر لازم ہے کہ نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پورا ایمان لاتے ہوئے ان کو آخری نبی تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ماضی میں بھی اس طرح کی گھنائونی سازشیں ہوچکی ہیں ،جوکہ عاشقان رسول ؐ نے ناکام بناڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ حج بیت اللہ مسلمانوں کیلئے اللہ کی طرف سے فرض عظیم ہے اورخالق کائنات نے حضور اکرم ؐ کو وجہ تخلیق کائنات قرار دیا ہے،کس طرح ممکن ہے کہ ایک مسلمان نبی اکرم کی شان میں گستاخی کا سوچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ عالم کفار یہودونصاریٰ دنیا بھر میں گستاخی رسولؐ کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں جن پر مسلمانان عالم اسلام لعنتیں بھیجتے رہتے ہیں اور مذمتی قراردادوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،لیکن اس کے برعکس دنیا بھر میں مسلمانوں کے سب سے بڑے اجتماع حج کے موقع پر اس ملک پاکستان میں جو کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا ہے ،اس طرح کی خرافات سے ملک بھر میں انتشار پیدا ہوسکتا ہے ،لہٰذا حکومت اس حکم پرعمل درآمد فوری طور پر روکے ۔ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی تحریک التواء کو پورے ایوان کی حمائت حاصل رہی ۔