لاہور( این این آئی)محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے ، صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض داخل ہوئے تاہم ان مریضوں کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔کورونا مانیٹرنگ روم پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی مریض
زیر علاج نہیں،اس وقت 4 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں،صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض داخل ہوئے تاہم 18 مریضوں کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے ،مختلف علاقوں سے سامنے آنیولے4 مشتبہ مریضوں میں ابھی تک کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔اب تک پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں داخل کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔