پشاور(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہوسکتا ہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں طبی کانفرنس میں ماسک اور صابن ہاتھ میں لیے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے کافی مسائل ہیں جن میں ہیپاٹائٹس سب سے سنگین ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کی 9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے اور اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس
کے بارے میں صدر عارف علوی نے کہا کہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے، لہذا عوام احتیاطی اختیار استعمال کریں جس کے لئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔عارف علوی نے کہا کہ وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہوسکتا ہے، اگر منہ پر پہننے والے ماسک مہنگے ہوگئے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، انہیں ا?پ خود بھی بناسکتے ہیں، ٹشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹویٹر پر ڈالی ہے، بہادر قومیں مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔