بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن اس وقت متحد نہیں، اگر یہ کام ہوتا تو ہمارے آزادی مارچ کے مطالبات حل ہوجاتے، مولانا عبدالغفور حیدری نے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لسبیلہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی حب آمد جمعیت علماء اسلام لسبیلہ کے سیکریٹری جنرل مولانا یعقوب ساسولی سے انکے سسر اور جمعیت علماء اسلام حب کے امیر محمد خان کاکڑ سے انکے بھانجے کے وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر حب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت متحد نہیں ہے اگر اپوزیشن ایک پیج پرہوتی تو ہمارے آزادی مارچ کے مطالبات حل ہوجاتے مگر متحدہ اپوزیشن میں انتشار کی وجہ سے وہ مطالبات حل نہیں ہورہے میں میڈیا کے توسط سے اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مصلحت کا شکار نہ ہوں وہ میدان میں آئیں عوام کے حقوق کیلئے اس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے حکومتی رٹ ختم ہوگئی ہے نوجوان کو اغواہ کرکے قتل کردیا گیا اب ایس ایس پی پوچھ رہے کہ آپ کو شک کس پہ ہے اب آپ کی کیا ذمہ داری ہے آپکے پاس ادارے ہیں آپ موبائل پر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرو لیکن نہیں یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے اسکو برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی قبول کرسکتے.انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے کچھ مقاصد پورے ہوگئے کچھ باقی ہیں اسی لیے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو ہم دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرینگے ہم آج بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ موجودہ وفاقی حکومت فورا استعفی دیدے تاکہ ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات منعقد ہوسکیں یہ موقف صرف ہمارا نہیں یہ پوری اپوزیشن کا موقف ہے اب کوئی اسکو اس طرح بیان کررہا ہے کوئی کس طرح تو یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے.مولانا غفورحیدری نے کہا کہ کروناوائرس سے چین کو بڑا نقصان پہنچا ہے ہم اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

چین ہمارا دوست ملک ہے مگر چین کے مخالفت قوتوں نے وباء کو بھرپور استعمال کیا ہے چین کے خلاف حالانکہ کسی کی بیماری یا مشکل پر شامیانے نہیں بجانے چاہیے لیکن چین کے مخالف قوتوں نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا ہے چین کے رابطے منقطع ہیں چین کی معیشت جو کافی آگے جارہی تھی اسکو بڑا متاثر کیا ہے جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو ہم دعا ہی کرسکتے ہیں کہ اللہ عوام کو کروناوائرس کی وبا سے بچائے حکومت سے کسی قسم کے اقدامات کی امید نہیں ہے ابھی تک کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں کروناوائرس کے حوالے سے تو بس اللہ ہی حفاظت کرے عوام کی حکومت کچھ نہیں کررہی ہے.

انہوں نے کہا کہ مولانا کے پاس کوئی امانت ہے کہ سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ بات چوہدری پرویز الہی نے کی تھی پھر مولانا فصل الرحمن نے ان سے کہا تھا کہ اگر آپ کے پاس کوئی امانت ہے تو اس امانت میں خیانت نہ کرو اسکو عوام کے سامنے پیش کرو اگر ہمارے پاس ہوتا تو ہم اسلام آباد لاک ڈان کرنے نہ جاتے. انہوں نے آئندہ کے پروگراموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام کرینگے 19مارچ کو لاہور میں جلسہ ہوگا پھر لاہور سے آگے کے پروگراموں کا اعلان ہوگا ہم اس حکومت کے خلاف اس لیے ہیں یہ جھوٹے وعدوں مالیاتی اداروں سے قرضے لینے اور بیک مانگنے سے ملک نہیں چلتی ایسے میں اگر اپوزیشن آواز نہیں اٹھاتی تو کل کو عوام پوچھے گی کہ مہنگائی تھی بیروزگاری تھی اپوزیشن کہاں تھی اسی لیے ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…