اگر کسی نے خاتون سے پیسے مانگے تو سب کو عدالت بلا لیں گے، کینسر میں مبتلا خاتون کا علاج سرکاری خرچ پر کرنے کا حکم، انتہائی احسن اقدام

28  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) گٹکا، مین پوری اور ماوا کی فروخت کے خلاف صنوبر خاتون کی درخواست کی سماعت، عدالت نے کینسر میں مبتلا خاتون کا سرکاری خرچ پر علاج کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے گٹکے کے باعث کینسر کا شکار ہونے والی صنوبر خاتوں کی درخواست کی سماعت کی عدالت نے گٹکا کھانے اور فروخت پر پابندی کے لیے قانون سازی پر عملدرآمد سے متعلق عدالت سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا،

عدالت کا کہنا تھا کہ فریقین 10 مارچ کو وضاحت کریں، عدالت نے کینسر میں مبتلا خاتون کا سرکاری خرچ پر علاج کرنے کا حکم دیا عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کینسر میں مبتلا خاتون کے علاج کے مکمل اخراجات برداشت کرے،اگر کسی نے خاتون سے پیسے مانگے تو سب کو عدالت بلا لیں گے، عدالت کا زکوا فنڈ سے خاتون کو ماہوار رقم جاری کرنے کا حکم بھی دیا عدالت کا کہنا تھا کہ کینسر میں مبتلا خاتون کو سندھ حکومت ماہوار پیسے دے تاکہ یہ اپنی زندگی عزت سے گزار سکے،عدالت نے کاٹی کو فیکٹریوں میں گٹکے کی پابندی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ گٹکا کھانے سے خطرناک کینسر پھیل رہا ہے، درخواست گزار خاتون کی تصاویر بھی نہیں دیکھ سکتے،فیکٹری اور تاجر برادری اپنے ملازمین کو اس خطرناک چیز سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کررہی ہیں؟ کاٹی کے جنرل سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ گٹکا اور ماوا کے فروخت پر پابندی کے لیے تمام فیکٹریوں کو سرکلر جاری کردیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس گٹکا بنانے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کررہے؟قانون سازی کے باوجود اقدامات کیوں نہیں ہورہے؟پولیس کا کہنا تھا کہ گٹکا بنانے والے کافی ہوشیار ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لییجگہ تبدیل کرتے رہتے ہیں، درخواست گزار خاتوں کا کہنا تھا کہ چار سال سے فیکٹری میں مزوری کرتی ہوں،گٹکاکھانے سے منہ کینسر ہوا، اب زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوں،سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے پابندی کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں رجنی گٹکا، ماوا دیگر صحت کے لیے خطرناک اشیا فروخت ہورہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…