پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہیں اور مافیا آزاد پھر رہا ہے، ن لیگ حکومت پر برس پڑی

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ  عدالتوں میں ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہیں جب کہ مافیا آزاد پھر رہا ہے۔ جمعہ کو رہنما ن لیگ نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیئے کہ کیس میں ملزم کی حاضریاں لگائی جائیں جس پر وکیل صفائی نے احسن اقبال کی حاضری لگانے

کے عمل کی مخالفت کر دی۔احسن اقبال کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں کیسے حاضری ہو سکتی ہے، ایف آئی اے کے کیس میں احسن اقبال ملزم ہی نہیں ہے، جب تک ریفرنس نہ آ جائے اس وقت تک احسن اقبال کی حاضری نہیں لگ سکتی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ مجھے اچھے کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، گزشتہ 18ماہ کے دوران نارووال اسپورٹس سٹی کو اجاڑ دیا گیا۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی پر وزیراعظم کی ہدایت پر کام روکا گیا، ریفرنس ان کے خلاف دائر کیا جائے جنہوں نے اسپورٹس سٹی اجاڑا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہیں اور مافیا آزاد پھر رہا ہے۔احتساب عدالت کے جج نے اس پر کہا کہ آپ نے جو کچھ کہنا ہے تحریری طور پر وکیل کے ذریعے دیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اور نیب کی بدنیتی دیکھیں کہ گوجرانوالہ سے ایسی انکوائری منتقل کی گئی جس میں ملزم ہوں نہ ہی مطلوب ہوں، اس کیس میں زبردستی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔سابق وزیر داخلہ نے اسے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو جو پبلک آفس ہولڈر ہے نہ سرکاری ملازم اسے بھی نیب ہراساں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو پنڈی منصوبے میں میرا بھائی کنٹرکٹر بھی نہیں، سب کنٹرکٹر ہے لیکن اس کے باوجود اس کو بلا کے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دباؤ ڈالنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ میرا نیب کو چیلنج ہے جب میں 1993 میں سیاست میں آیا تھا اس وقت کے میرے اثاثے جو تھے اس سے 1 روپیہ بھی زیادہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گھر جلا کے سیاست کی ہے، سرکار کے خرچے پر سیاست نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…