منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تمہیں ڈٹے رہنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،نواز شریف کا ٹیلفونک رابطہ،لیگی رہنما کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے تاحیات قید اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم نے احسن اقبال کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا ممیں سچ کا ساتھ دینے کیلئے ڈٹے رہنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے

اپنے بیانیہ سے بھی احسن اقبال کو آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ کسی کے دبائو آئے بغیر حق و سچ کیساتھ ڈٹے رہیں۔ احسن اقبال نے حوصلہ بڑھانے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ احسن اقبال حال ہی میں نیب کی حراست سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔نیب احسن اقبال کو 23 دسمبر2019 کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی ۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا، حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہیکہ حکومتی وزرا بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں، ایوان پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، وائرس کے کیسز سامنے کے بعد معاون خصوصی ظفر مرزا کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، ملک میں کرونا کیسز سامنے آنے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔قرارداد میں کرونا وائرس سے متعلق فوری آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…