اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے مریض کا آڈیو بیان سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریض یحیی جعفری کا پہلا آڈیو بیان سامنے آیا ہے ، اس کا کہنا تھا کہ میں کرونا وائرس شکار ہو چکا ہوں ۔ ڈاکٹر ز نے بتایا ہے کہ اس وائرس سے شرح اموات انتہائی کم ہے ۔
کرونا وائرس کے شکارمریض جلد ریکور کر جاتے ہیں جبکہ صرف ایک فیصد افراد کی موت ہوتی ہے ۔ یحییٰ جعفری نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے جن افراد کی اموات ہوئیں ہیں ان کی عمریں 60سال سے زیادہ تھیں ۔ نوجوان نسل اس وائرس سے لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔ زیارت کے دوران ان کے ساتھ موجود علی نامی شخص کو سکریننگ کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی بھائی کو بھی چاہیے کہ وہ سکریننگ کرا لیں، کیونکہ وہ میرے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہے تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ، مریض کی شناخت 22 سالہ یحیٰی جعفری کے نام سے ہوئی، مذکورہ مریض کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔