ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ابھی نندن کو تو چائے اب بھی گرم لگتی ہو گی، ہماری میزائل ٹیکنالوجی کے متعلق بھارت سے بہتر کون جان سکتا ہے؟ خلا میں جانیوالا پہلا پاکستانی مرد ہو گا یا عورت؟ فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

datetime 27  فروری‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر طلبہ ترقی کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں سیاست کے علاوہ سائنس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔وہ اسلامیہ کالج پشاور میں منعقدہ سائنسی میلے سے خطاب کررہے تھے۔ مستقبل کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پشاور کے لیے تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے فروغ سمیت ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔آج پشاور کے لیے تاریخی دن ہے. وفاقی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی کے فروغ اور ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دو سال بعد پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور وہ کوئی پاکستانی لڑکی بھی ہوسکتی ہے۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے اپنا خلائی پروگرام شروع کیا تھا تو اس وقت چین و ہندوستان ہمارے پروگرام کے قریب بھی نہیں تھے۔فواد چودھری نے 27 فروری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کو تو چائے اب بھی گرم لگتی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی کے متعلق بھارت سے بہتر کون جان سکتا ہے؟ فواد چوہدری نے رمضان اور شوال کے چاند پر مخالفت کرنیوالوں پر تنقیدکی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح طور پرکہا کہ ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اب بزرگوں کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…