پشاور(آن لائن) صوبے میں کرونا وائرس کے شدیدترین خطرات کے پیش نظر ایران سے آنے والے تاجروں کی نگرانی شروع کردی ہیں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے ایران سے آنے والے عام شہریوں اور تاجروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اس حوالے سے خصوصی نگرانی کی جا رہی ہیں محکمہ صحت کی ٹیم نے ایرانی قونصیلیٹ جنرل کے حکام سے ملاقات کرتے ہو ئے نگرانی کے اقدامات کو مزیدموثر بنانے ہیں اب تک ایران سے آنے والے افراد میں پچیس فیصد تک رسائی حاصل کر لی
گئی ہیں طورخم بارڈر پر چوبیس گھنٹوں کے دوران 7404 اور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرگزشتہ روز 1301مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق ابیٹ آباد، باجوڑ، دیر لوئر اور مردان سے ایک ایک، صوابی سے تین اورپشاور سے چھ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں کروناوائرس کے شدید ترین خطرات کے باعث ایران سے آنے والے شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان کی نگرانی کی جائیگی اور انہیں حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔