حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ، حکومت کو کبھی یہ کام نہیں کرنے دیں گے، شاہ اویس نورانی نے  دو ٹوک بات کر دی

27  فروری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ خارج نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیت نوازی سے باز آ جائے۔ حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ فی الفور بحال کیا جائے ایسا نہ ہوا تو شدید احتجاج کی کال دیں گے۔ اقوام متحدہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

بھارتی مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر کے کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ملک بچانے کے لئے نااہل حکومت سے نجات ضروری ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ سیلکٹڈ وزیراعظم ریجکٹڈ وزیراعظم بننے والا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ وزراء عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غیر جمہوری رویہ ہے۔ وزیراعلی پنجاب بھی اسمبلی میں آنا گوارا نہیں کرتا۔ پی ٹی آئی کی حکومت بچگانہ حکومت ہے جس سے ہر طبقہ مایوس اور بیزار ہے۔ ہر گھر میں حکومت سے نجات کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ حکومت کی نااہلی اور ناکامی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ ملک مسائل اور مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ حکمرانوں کے کھوکھلے دعووں اور وعدوں کی قلعی کھل چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…