منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،حقائق پر مبنی  دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،دہلی کے فسادات میں قتل ہونے والے مسلمانوں کے قتل کے ذمہ دار دوقومی نظریہ کے خلاف تقریریں کرنے والے کانگریسی ملا ں ہیں،

ٹرمپ کے دورے کا مجموعی تاثر قاتل اور خونخوار مودی کو تھپکی دینا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے دہشتگردی کو اسلام کی طرف منسوب کرکے اور امریکہ اور بھارت کو اس دہشتگردی کے خلاف ایک قرار دے کر عالم اسلام اور پاکستان کو للکارا ہے۔ اس نے بھارت کو تباہی پھیلانے والے جدید ہتھیار وں کی فرہمی کیلئے 3ارب ڈالرکے معاہدے کرکے بھارت کے جنگی جنون کو شاباش دی ہے۔اور 6ماہ سے کشمیر میں لگی آگ پر تیل چھڑکا ہے۔اس نے بظاہر پاکستان کی تعریف کی لیکن حقیقت میں یہودوہنود اور نصاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔ٹرمپ نے جہاں مسئلہ کشمیر کے اجاگر کرنے کا موقع تھا وہاں کشمیر کے سوداگر کا کردار ادا کیا ہے۔عین اس وقت جب ہندو بلوائی مساجد پر حملے اور مسلمانوں کے گھر وں کو جلا رہے تھے مودی کا بھارت میں مسلمانوں کیلئے  مذہبی آزادی کا بیان داغنا حقائق کا منہ چڑھانا ہے۔ہندو بنیا سن لے مساجد کے میناروں سے الجھنے والوں کو طیاروں کی بمباری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ہندستان میں یہ دن ٹرمپ اور اس کی بیوی کے مہاتما گاندھی کے آشرم میں چرخہ کاتنے کے نہیں مظلوم رعایا کے زخم پاٹنے کے تھے۔ٹرمپ مودی کو اس وقت ہیرو کہہ رہا ہے جب بھارت کی گلی گلی میں تمام مذاہب کے لوگ مودی کو زیرو قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…