پشاور(این این آئی)پشاور اسلامیہ کالج میں تین روزہ فیسٹول کی اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی شرکت کے موقع پر سولہ روز سے احتجاجی اساتذہ اور طلبہ نے وفاقی وزیر کی گاڑی روک کر احتجاج کیا۔سیکیورٹی پرمامور پولیس اہلکاروں نے لاٹھی کے زور پرطلباء اور اساتذہ کو ہٹاکر مہمانوں کوکالج سے باہرنکالا۔اسلامیہ کالج پشاور میں تین روزہ فسٹیول کی اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب اختتام
کو پہنچتے ہی بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ اور طلباء نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو روک کر شدید نعرے بازی کی۔ جبکہ موقع پر موجود پولیس نے اساتذہ اور طلبہ کو دھکے مار کر پیچھے ہٹایا۔اسلامیہ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے رمضان اور شوال کے چاند پر مخالفت کرنیوالوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان اختلافات اور جھگڑوں سے باہر نکلنا ہو گا۔ کون سی مسجد سے چاند نظر آتا ہے۔ کونسی مسجد میں نہیں۔