ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے حسی اور لالچ نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی، پاکستان میں ماسک انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونا شروع،43 کلو وزنی ماسک بیرون ملک لے جانے کی بھی کوشش

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) کسٹم حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 43 کلو وزنی ماسک برآمد کر لیے۔کسٹم حکام کے مطابق فیصل آباد کا مسافر ماسک تھیلوں میں بھر کر غیر ملکی پرواز سے بنکاک جا رہا تھا جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گذشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے کراچی اور اسلام آبادکے 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے دو مریض آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں نجی میڈیکل سٹور سے این 95 ماسک غائب ہونے لگ گئے ہیں ، مافیا نے 400 روپے کا ماسک 1100 روپے میں بیچنا شروع کردیا ہے۔ وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے شہر اقتدار میں عام شہریوں میں شدید خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے پاکستان میں کرونا وائرس کے آمد کے ساتھ ہی اس وقت پورے ملک میں شدید خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے جڑواں شہروں میں شہری احتیاطی تدابیر کے تحت چہرے کو ڈھاپنے کیلئے مخصوص قسم کا ماسک این 95 پورے دن ڈھونٹے پھر رہے تھے لیکن اکثر نجی میڈیکل سٹور سے مالک غائب ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر قلت پیدا کردی گئی ہے اور جہاں پر ماسک موجود ہیں وہاں پر 400 روپے کا ماسک 1100 روپے میں بیچا جارہا ہے شہریوں نے وزارت صحت اور ڈریپ حکام سے کرونا وائرس کیلئے ضروری اقدامات پورے کرنے کیلئے نجی سٹوروں پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پانچ سے دس روپے ملنے والا عام ماسک بھی 30 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور میڈیکل سٹور ایک محدود تعداد میں لوگوں کو یہ ماسک فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…