اسلام آباد (این این آئی) صحت انصاف کارڈ پروگرام، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحقیقات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو دو درخواستیں بھیج دی گئی۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) نے اعتراض اٹھایاکہ پی ٹی ائی حکومت صحت انصاف کارڈ سے اپنی تشہیری مہم چلا رہی ہے،
اسپیکر کو دو درخواستیں اراکین لیگی قومی اسمبلی محسن رانجھا اور چوہدری نور الحسن ٹوانہ نے جمع کروائیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ صحت انصاف کارڈ پروگرام کی تشہیر پر اسپیکر تحقیقاتی ریفرنس قائمہ کمیٹی اطلاعات اور قائمہ کمیٹیوں نیشنل ہیلتھ کو بھجوائیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے اس اقدامات کی پارلیمان میں تحقیقاتی کروائی جائیں، تحریک انصاف حکومت عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنی ذاتی تشہیر پر خرچ نہیں کرسکتی۔درخواست میں کہاگیاکہ صحت انصاف کارڈ کو تحریک انصاف کا پارٹی پرچم بنایا گیا ہے، کارڈ پر پاکستان کا پرچم چھوٹا بنایا گیا تو قومی پرچم کی توہین ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ پروگرام کے نام کو صحت انصاف میں تبدیل کیا گیا، انصاف کا لفظ تحریک انصاف نے پارٹی نام سے منتخب کیا جو غیر قانونی ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ اس معاملہ پر 28 فروری 2018 کو حکم بھی جاری کرچکی ہے، شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے حکم پر تشہیر کا پیسہ واپس لینے کا کہا گیا تھا۔ درخواست میں کہاگیاکہ حکومت سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے، فیصلے کے مطابق حکومت اپنی ذاتی تشہیر پر عوام کا پیسہ استعمال نہیں کرسکتی۔درخواست میں کہاگیاکہ صحت انصاف کارڈ سمیت جہاں یہ خلاف ورزی ہوئی اسکا پیسہ تحریک انصاف کے پارٹی فنڈ سے واپس لیا جائے۔