’’دُشمن تھا مگرہمارے ملک میں مہمان تھا ‘‘ ابھی نند ن کو چائے بنا کر پلانے والے پاکستانی کے بیان نے بھارتیوں کو شرم سے پانی پانی کردیا

27  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی از فینٹاسٹک یہ ایسا جملہ ہے جسے بھارتی فضائیہ کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے لیکن اس کی وجہ سے یہ نہیں انہیں چائے پسند ہے بلکہ وہ سرپرائز ہے جو کہ پاک فضائیہ نے آج سے ٹھیک اس سال قبل یعنی 27 فروری 2019 کو انہیں دیا تھا۔پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا اور عوامی تشدد سے بچا کر

اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا۔جیو نیوز کے مطابق اس چائے کے بارے میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ٹی از فینٹاسٹک‘ اور بعد میں ان کا یہ جملہ عوام میں بھی بے حد مقبول ہوا۔اس یادگار دن کو ایک سال مکمل ہونے پر آج ہم اس اہلکار سے آپ کو ملواتے ہیں جس نے ابھی نندن کو وہ شاندار چائے پیش کی تھی جسے شاید ابھی نندن خود اور ساری بھارتی قوم اور فوج کبھی بُھلا نہیں سکے گی۔سینئر صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ابھی نندن کو چائے پلانے والے پاک فوج کے کُک انور علی سے گفتگو کی تو ان کا کہنا تھا کہ ’جی وہ (ابھی نندن) آئے تھے اور کافی زخمی حالت میں تھے اسپتال میں ہی ہم نے ان کے لیے چائے بنائی اور اسے پیش کی۔وہی یادگار کپ تھامے کھڑے انور سے پوچھا گیا کہ آپ نے چائے کیوں پیش کی تو انہوں نے اس پر خوبصورت جواب دیا اور کہا کہ وہ ہمارا مہمان تھا سر ہمارے ملک میں آیا ہوا تھا‘ جس پر حامد میر نے ان کے جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کم لیکن بہت اچھا بولتے ہیں۔ساتھ ہی حامد میر نے اس یادگار کپ کو بھی ہاتھ میں پکڑ کر دکھایا جس میں ابھی نندن کو چائے پیش کی گئی تھی۔یاد رہے کہ اس دن کو بعد میں ’سرپرائز ڈے‘ کا نام دیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اسے یادگار بنا دیا۔پاکستان میں ٹوئٹر پر “HappySurpriseDayIndia’‘ کا ٹرینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ 26 فروری علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ اورمقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا۔جس کا پاک فضائیہ نے بھر پور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہم ٹارگٹس کو لاک کیا اور پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا تھا۔ اس دوران تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جب کہ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…