بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس نے 50 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پاکستان میں لوگ دھڑادھڑ کیا کام کرنے میں مصروف ہیں؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں 26 فروری کی شب کو کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد لوگ دھڑا دھڑ انٹرنیٹ پر مذکورہ وائرس سے بچاؤ کی تدبیریں تلاش کرنے لگ گئے ہیں۔پاکستان سے قبل مذکورہ وائرس گزشتہ 3 ماہ سے دنیا بھر میں موضوع بحث بنا ہوا تھا اور ہر گزرتے دن کسی نہ کسی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو رہی تھی۔صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا کے تقریباً 20 ممالک نے اپنے ہاں پہلے کورونا وائرس کیس کی تصدیق کی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان کے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان اور بھارت میں پہلے ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی تھی۔کورونا وائرس 27 فروری کی سہ پہر 3 بجے تک تک دنیا بھر کے 50 ممالک میں پھیل چکا تھا اور تمام ممالک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 170 ہوچکی تھی۔دنیا کے 50 ممالک میں سے تقریباً 15 ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی تھی اور ان ممالک میں افغانستان، جارجیا، اسٹونیا، سوئٹزرلینڈ، الجزائر، برازیل، مصر، یونان اور کمبوڈیا سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف 2،2 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی اور اسی طرح کچھ ممالک میں 3، کچھ میں 5 اور بعض میں ایک درجن کے قریب مریضوں کی تصدیق ہوئی۔چین، جنوبی کوریا، اٹلی، جاپان، ایران، سنگاپور، ہانگ کانگ، امریکا، تھائی لینڈ اور بحرین وہ ممالک ہیں جہاں 27 فروری کی سہ پہر تک سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔چین میں سب سے زیادہ 78 ہزار 487 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی، باقی تقریباً ساڑھے 4 ہزار مریضوں کی دنیا کے دیگر 49 ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔27 فروری کی سہ پہر تک جنوبی کوریا میں تقریباً 1600 مریضوں کی تصدیق ہوئی، اٹلی میں 453، جاپان میں 189 اور ایران میں 141 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

گزشتہ برس دسمبر سے لے کر 27 فروری 2020 کی سہ پہر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 2 ہزار 804 انسان ہلاک ہوچکے تھے جن میں سب سے افراد چین میں ہلاک ہوئے، 22 اموات کے ساتھ ایران دوسرے اور 13 ہلاکتوں کے ساتھ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کے تیزی سے دنیا بھر میں پھیلنے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ مذکورہ وائرس سے جان چھڑانا ممکن نہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔کورونا وائرس پر نظر رکھنے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت کے اداروں کے تعاون سے بنائے گئے آن لائن میپ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ظاہر ہونے سے لے کر

اب تک کورونا وائرس کے 32 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے چلنے والے آن لائن میپ سینٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 32 ہزار 898 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ افراد چین میں صحت یاب ہوئے، تاہم ایران میں بھی اب تک 49 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ایران کے علاوہ سنگاپور، تھائی لینڈ، جاپان، ویتنام، جرمنی، برطانیہ، امریکا، بھارت، اٹلی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، روس اور بلجیم سمیت تقریبا دنیا کے ہر ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔پاکستان میں تصدیق کیے گئے کورونا وائرس کے 2 مریضوں کے حوالے سے بھی حکومت نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…