منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم کورونا وائرس میں مدد کیلئے تیار ہیں پاک فوج کا اہم اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ ہم کرونا وائرس میں مدد کیلئےتیار ہیں ۔ پاکستان میں ابھی تک صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ، وزارت صحت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بہتر اور بھرپور اقدام کر رہی ہے ۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلجز سے متعلق تفصیلات سامنے رکھیں ۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ارد گرد تمام ممالک کررونا وائرس کا شکار ہے اسے روکنے کیلئے وزارت صحت بہتر اور بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے صرف دوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہم کورونا وائرس کے معاملے میں مدد کیلئے تیارہیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم ہر قیمت پر اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے تیار ہیں، عزت و وقار کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، ہم اپنے دشمن کی ہر سازش سے بخوبی آگاہ ہیں،بھارتی طرز عمل خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایل او سی پر بھارتی شرانگیزی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، پاک فوج نے ایل او سی پر بڑھتی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے، 27 فروری کو دشمن سرپرائز ہو کر ناکام واپس لوٹا،یہ دن ہماری تاریخ میں ایک روشن باب ہے اور اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے،بھارت کی سول و عسکری قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اگر خطے میں جنگ چھڑی تو غیرارادی اور بے قابو نتائج ہوں گے،مسئلہ کشمیر کا حل ہمارا قومی مفاد اور سلامتی کا ضامن ہے، آزادی کی اس جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،خطہ اور دنیادو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتیں،افغان مفاہمتی عمل پر کرنا دفتر خارجہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، میری معلومات کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کسی بھی قسم کے تعطل کا شکار نہیں ہے،جو معاہدہ ہونے جا رہا ہے اس کے بہت مثبت نتائج آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…