لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ہسپتالوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس ہسپتالوں سے غائب ہو گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے21 ہسپتا لوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 33 ہزارخصوصی اوور ہال، 4 ہزار 225 خصوصی ماسک، 3300 خصوصی عینک اور 7600 جوتوں کے کور دیے گئے تھے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ہسپتالوں سے ڈاکٹروں، عملے
کے خصوصی ڈریس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر ہسپتالوں سے جواب ملا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس کے خصوصی لباس ہسپتالوں میں موجود نہیں، نئے منگوائے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 2017-18میں ڈینگی وائرس کے موقع پر ہسپتالوں کو یہ لباس اور دیگر اشیا فراہم کی گئی تھیں۔