منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کی حفاظت کیلئے قومی حکمت عملی ،بیان بازی کے بجائے اقدامات اور انتظامات پر توجہ دی جائے ،شہبازشریف نے کرونا پھیلنے پر حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درپیش صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے اورعوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قومی حکمت عملی بنائی جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فوری اعلی سطحی اجلاس بلائیں جس میں چاروں وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر اوروزیراعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے ۔مشینیں، آلات اورعلاج معالجے کے لئے درکار ضروری طبی سامان بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوایا جائے ،وزیراعظم کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر یہ اقدامات اب تک کرلینے چاہئیں تھے ۔مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بیان بازی پر زوررکھنے کے بجائے اقدامات اور انتظامات پر توجہ دی جائے ،آگاہی کی قومی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو صورتحال میں رہنمائی میسرآئے ،چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ وارانہ رہنمائی لی جائے ،ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ قومی پالیسی کی تشکیل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ اللہ تعالی سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…