ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پوری دنیا میں پھیلتا ہوا کرونا وائرس کا خوف، پاکستان نے ایران کے بعد افغانستان سے بھی تمام آمد و رفت بند کرنے کا عندیہ دے دیا

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کرونا وائرس تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، پاکستان میں بھی تین کیسز سامنے آ گئے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کردی گئی ہے، پاکستان نے ایران کے ساتھ بارڈر مکمل طور پر بند کر دیا ہے جبکہ افغانستان میں بھی کرونا کا کیس سامنے آیا ہے جس پر پاکستان نے افغان بارڈر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے گزارش کرکے ایف سی کو کسٹم ایکٹ کے تحت اختیارات تفویض کر دئیے ہیں اور تمام بارڈر سیل کر دئیے ہیں،

گوادر کے سمندری راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں، ایران کے ساتھ ریدیک، چھالگی، گپت، چیدگی، تفتان بارڈرز پر آمد و رفت محدود کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو کوارنٹائن کرنے اور فیبرک ہسپتال بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، واضح رہے کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی۔ کراچی میں 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی بھی تصدیق کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کیسز کا کلینیکل اسٹینڈرڈ پروٹوکولز کے مطابق خیال رکھا جارہا ہے اور دونوں افراد کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے تفتان سے واپس آکر جمعرات کو پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا۔قبل ازیں کراچی میں 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی جو پاکستان میں وائرس سے متاثرہ پہلا مریض ہے۔22 سالہ یحییٰ جعفری ایران سے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔یحییٰ جعفری کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی تھے، یحییٰ جعفری کو نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایاکہ یحیی جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ سے بات ہوئی انہوں نے تصدیق کی ہے، وفاقی حکومت کو ایئرپورٹ پر سرویلنس کی ضرورت ہے، معاملے سے نمٹنے کے لیے جو کٹس چاہیے ہوتی ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔ڈی جی محکمہ صحت سندھ ڈاکٹرمبین کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے اہلخانہ کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین کے مطابق اطلاع ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے لیکن ٹیسٹ سے قبل یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے، ایران میں کرونا وائرس کی خبروں کو چھپایا جارہا ہے، کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے لیے بیس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحیی جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ نوجوان اور اس کی فیملی کو نجی اسپتال کے کورینٹائن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ نوجوان کے ہمراہ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر نوجوان کا نام یحیی جعفری ہے جو ایران سے بذریعہ ہوائی جہاز واپس کراچی پہنچا تھا اور اسے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔ترجمان کے مطابق متاثرہ نوجوان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے جس کے بعد اسپتال کے حکام نے محکمہ صحت سندھ اور دیگر قومی اداروں کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں پر اس کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک کے کئی علاقوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کے سیمپل قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جن میں سے چار سے پانچ ہاٹ کیس ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…