ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں مساجد ، چرچ اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے ہورہے ہیں عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ، حافظ طاہر محمود اشرفی

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) جمعیت علماءبرطانیہ کے جنرل سیکرٹری مولاناقاری تصور الحق نے انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان علماءکونسل کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے تمام مذاہب و مکاتب فکر کی قیادت کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی جبکہ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ بھارت میں مساجد ، چرچ اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے ہورہے ہیں عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے

آئین پاکستان مسلم اور غیر مسلم پاکستانیوں کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ پاکستان علماءکونسل ہر سطح پر بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ اور ہم آہنگی کےلئے کوشاں ہے ورلڈپیس کونسل کا بھی قیام عمل میں لایاجارہاہے گذشتہ روز سیرت سنٹرقرآن کمپلیکس لاہور میں پاکستان علماءکونسل کی طرف سے جمعیت علماءبرطانیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری تصور الحق کے اعزازمیں عصرانے کا اہتمام کیاگیاجس میں حافظ طاہر محمود اشرفی کے علاوہ مولانا ضیاءاللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا پیر اسد اللہ فاروق، پیر زبیر عابد ، مولانا اسید الرحمان سعید ، مولانامحمد اسلم صدیقی ، مولاناعبدالحکیم اطہر ،مولانا زاہد زبیر ، قاری شمس الحق ، مولانا ابراہیم حنفی ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا صاحبزادہ عبدالقیوم فاروقی ، مولانا اسلام الدین و دیگر نے بھی شرکت کی تھی پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور ہمارے دینی ادارے بھی پہلے کی نسبت زیادہ آزادی کے ساتھ کام کررہے ہیں انہوںنے واضح کیاکہ پاکستان میں30ہزارمدارس کام کر رہے ہیں 70سالہ تاریخ آج پہلی بار مدارس کو وزارت صنعت کی بجائے محکمہ تعلیم کے ساتھ منسلک کیاگیا نصاب کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں لگائی جارہی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے سینٹربن چکے ہیں جلد ہی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوجائے گا انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر بین المسالک اوربین المذاہب ہم آہنگی کی تنظیمیں اپنا کام کررہی ہیں

جبکہ دوسری طرف بھارت میں مساجد کو شہید اورمسلمانوں کو زندہ جلایا جارہاہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار بھارت کی سرزمین کو اقلیتوں ، خاص طور پر مسلمانوں کےلئے تنگ کرنے پر تلی ہوئی ہے ، ایک تواتر کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ عالمی برادری بھارت کے ان جارحانہ اقدامات کے سدباب کےلئے اپنا کردار ادا کرئے انہوں نے کہاکہ پاکستان علماءکونسل آزادی کشمیر کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کر رہی ہے انشاءاللہ کشمیری بھائیوں کو حق خوداریت ضرور ملے گی انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان علماءکونسل اورجمعیت علماءبرطانیہ ملکر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے اپنا کردار اداکرئے

جمعیت علماءبرطانیہ کے جنرل سیکرٹری مولاناقاری تصور الحق نے کہاکہ اسلامو فوبیانے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،ایک منظم سازش کے تحت انتہا پسندی اوردہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر اہل مغرب کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے اس طوفان کےسامنے بند باندھنے کےلئے اسلام کی حقیقی تعلیمات اہل مغرب تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا جو آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان روشن خیالی کا مخالف نہیں ہوسکتاکیونکہ اسلام ہی نے روشن خیالی کو متعارف کرایا ہے۔ قرآن، اللہ کا نازل کردہ علم ہے جس میں ہر جگہ سوچ بچار کا حکم دیا گیا ہے۔ زمانہ جاہلیت کے اندھیروں کو قرآن کے ذریعے روشن کیا گیا۔تمام انسانو ںکو بلا تفریق ان کے حقوق سے روشناس کیا گیا اور ان کی حفاظت کی گئی ایک ایسا مذہب جو انسانوں ہی نہیں جانوروں تک کے حقوق کا تحفظ کرے وہ کیسے دہشت گرد ہوسکتا ہے؟مولاناقاری تصور الحق نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زوردیا کہ وہ آزادی کشمیرکیلئے مزید اقدامات اٹھائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…