اسلام آباد(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے قومی بچت پروگرام میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے افسران سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے قومی بچت پروگرام کے افسران اور سیکورٹی گارڈ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان قومی بچت پروگرام میں عوام کی جمع رقم سے 2 کروڑ سے زائد ہڑپ کر گئے۔
ملزمان کے بعض کھاتہ داروں کے جعلی دستخط کیے اور متعدد متعدد کلائنٹس سے نئے بچت سرٹیفکیٹس اجراء کے نام پردستخط لئے۔ملزمان سجاد احمد، طارق نیازی، کیشیئر جنید احمد اور سیکورٹی گارڈ محمد جنید محکمانہ انکوائری میں مجرم قرار دیئے گئے جس کے بعد قومی بچت پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔