پارٹی میں دھڑے بندی ۔۔ پارٹی میں اس وقت کیا تبدیلی آرہی ہے ؟مہنگائی کے حوالے سے اسد عمر کا میری طرف اشارہ ، جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی ، بڑا اعلان کر دیا

25  فروری‬‮  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر بہت دباؤ ہے ،چینی بحران پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے،روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ میری وجہ سے انکوائری نہیں ہوتی،گندم کے معاملے پر جلد انکوائری سامنے آجائیگی۔ روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہے لیکن ڈسپلن آرہا ہے،

مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے اسد عمر کا اشارہ میری طرف نہیں، عمران خان کا مجھ پر اعتماد کم نہیں ہوا۔ عثمان بزدار اب پہلے سے بہت بہتر پوزیشن میں ہیں انہوں نے سب کچھ کور کرلیا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی جو میں نے با ت کی تھی وہ گندم پر تھی گندم کی رپورٹ کا پتہ بھی لگ گیا کوئی کراسیس نہیں تھی ایک ہفتے کا تھا اور صوبائی گورنمنٹ ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جب سیزن ختم ہوگا اور نئی فصل آرہی ہوگی تو آٹھ لاکھ ٹن ذخیرہ میں موجود ہوگی یہ کوئی کراسیس نہیں تھی۔ چینی کے حوالے سے میں نے ہر چیز کی وضاحت کی ہے جو انکوائری کمیٹی بنی ہے بہت اچھا ہوا ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے جو ہوجائے گا وزیراعظم پر بھی دباؤ ہے لوگ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کی وجہ سے آپ انکوائری نہیں کروارہے تو اچھی بات ہے لوگوں کے منہ بند ہوں گے۔ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ عمران خان کا مجھ پر اعتماد کم ہوگیا ہے ، پرنسپل سیکرٹری نے مجھ سےایسا کچھ نہیں پوچھا کہ میں وزیراعظم ہوں یا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ گورنمنٹ پاور فل ہے جو کرنا ہے کریں سی سی پی میں کسی اور کو لے آئیں ایک اور دفعہ تحقیق کرلیں کیوں کہ ہمارے نمبرز جو ہیں انہوں نے خواہ مخواہ رپورٹ نہیں دی انہوں نے نمبر دیکھ کر دی ہے رپورٹ جو میرے کیبنٹ میں ساتھی ہیں جو میرے اینٹی نہیں ہیں انہوں نے مجھے یہ ساری باتیں بتائیں۔ شاہ محمود قریشی سے کئی مہینے پہلے آپس میں بیٹھ کر بات کو ختم کر دیا تھا اور وہ بہت اچھے دوست ہیں۔ مصنوعی مہنگائی کا میں نہیں سمجھتا اسد عمر نے میری طرف اشارہ کیا کیوں کہ وہ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ ایسی بات میرے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…