اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’دیس بھی ہمارا اورجگہ بھی ہماری، تعریفیں پاکستان کی۔۔ ‘‘ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی بھئی ،ٹرمپ کے منہ سے پاکستان کی تعریف سن کر بھارتی تجزیہ نگار اپنی خارجہ پالیسی پر پھٹ پڑے

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے احمد آباد اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئےپاکستان کی کاوشوں کی کھل کر تعریفیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کےبیان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا جبکہ مودی سرکار کے چہرے پھیکے پڑ گئے ، بھارتی سرزمین پر کھڑے ہو کر

جب ٹرمپ نے پاکستان کے گن گائے تو بھارت صف ماتم کرنے لگا ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہ ہو سکا اور نہ ہی مودی پاکستان کے خلاف کچھ کہلوانے میں کامیاب ہو سکے۔بیان پر بھارتی تجزیہ کاروں سے پاکستان کی تعریف برداشت نہ ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ دیس ہمارا اور جگہ بھی ہماری ، امریکی صدر آئے ہمارے سٹیج پر پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھے اور چل دیئے ۔ یہ کوئی موقع نہیں تھا،یہ پاکستان کوعزت دینے والا بیان تھا۔بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی ہمیشہ سے ناکام ہوتی رہی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ان کیلئے آخری کیل ثابت ہو گا ۔ بھارتی تجزیہ کاروں کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ایسے موقعے پر چپ رہ سکتے تھے لیکن انہوں پاکستان کی تعریف کرنا کیوں ضروری سمجھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…