اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق اہلیہ جمائمہ سے طلاق کے وقت تین باتیں کہیں۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلی بات کہی کہ بچے اپنی ماں کے ساتھ رہیں گے تاہم مسلمان رہیں گے۔ دوسری بات کہی کہ دونوں میں کوئی تلخی پیدا نہیں ہو گی۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے جمائمہ سے تیسری بات ایسی کہی جس کے باعث انہیں پاکستان میں کسی قسم کے برے رعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ طلاق کے وقت وکیل نے عمران خان کو جمائمہ کی 6 بلین ڈالر کی جائیداد سے تین بلین ڈالر وصول کرنے کے لئے آفر کی اور کہا کہ تین بلین ڈالر مل سکتے ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے انکار کر دیا ۔