اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ دن قبل اسلام آباد کیساتھ بحث کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ میرے ساتھ پولیس والوں نے بدتمیزی کی ہے ۔اس واقعے کے حوالے سےایلیہ کا پہلا انٹرویو سامنے آگیا،جس میں اس کا کہنا تھا کہ یہ سارا واقعہ پولیس کےرویے کی وجہ سے پیش آیا ۔ ایلیہ کا کہنا تھا کہ
میں معمول کے مطابق آفس جارہی تھی کہ ایک اہلکار نے ان کی گاڑی کو روکا اور پنجابی میں کہا کہ ’’سوہنیو! گڈی دا شیشہ تے تھوڑا تھلے کرو‘‘ جس پر مجھے غصہ آگیااور میں نے گاڑی سے نیچے اترتے ہی کہا یہ کوئی طریقہ ہے کہ کسی خاتون کیساتھ بات کرنے کا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان پولیس اہلکار کے پنجابی بولنے پر غصے نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کا پنجابی میں نامناسب الفاظ کا چنائومجھے بالکل اچھا نہیں لگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےکہ میں نے پنجابی بولنے پر اتنا غصہ کیا لیکن میں پھر کہوں گی کہ میں پنجابی بولنے پر نہیں بلکہ پنجابی میں غیر مناسب الفاظ بولنے پر غصہ ہوئی تھی ۔